وزیراعلیٰ پنجاب کا نان اورروٹی کے نرخوں میں استحکام کیلئے اقدامات کا حکم

اپ ڈیٹ 11 جون 2020 11:08am
فائل فوٹو

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نان اور روٹی کے نرخوں میں استحکام کیلئے ہرممکن انتظامی اقدامات اٹھانے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نان اور روٹی کے نرخوں میں استحکام کیلئے ہرممکن انتظامی اقدامات اٹھانے کا حکم دیتےہوئے کہا کہ قیمتوں میں اضافے کا کوئی جوازنہیں،صوبائی کابینہ کمیٹی برائے پرائس کنٹرول قیمتوں میں اضافہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرے۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ انتظامیہ بھی نان اورروٹی کی مقررہ کردہ نرخوں میں دستیابی یقینی بنائے،مقرر کردہ نرخوں سے زائد وصول کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی،نان اورروٹی کی قیمت میں بلاجواز اضافہ کرنےوالوں کیخلاف قانون حرکت میں آئے گا،عوام کو مقررہ کردہ نرخوں پر نان،روٹی کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

لاہور میں سادہ روٹی اور نان کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ

لاہور میں متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے سادہ روٹی اور نان کی قیمت بڑھانے کا اعلان کردیا،نان 12سے 15جبکہ روٹی7سے 8روپے کی کردی۔

لاہور میں متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے روٹی اور نان کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا ،جس کے مطابق آج شام 5بجے سے نان 12سے 15جبکہ روٹی7سے 8روپے میں دستیاب ہوگی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لیتے ہوئے نان اور روٹی کے نرخوں میں استحکام کیلئے ہرممکن انتظامی اقدامات اٹھانے کا حکم دیا ہے۔

عثمان بزدار نے کہا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کا کوئی جوازنہیں،صوبائی کابینہ کمیٹی برائے پرائس کنٹرول قیمتوں میں اضافہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرے،انتظامیہ بھی نان،روٹی کی مقررہ کردہ نرخوں میں دستیابی یقینی بنائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ نان اورروٹی کی قیمت میں بلاجواز اضافہ کرنےوالوں کیخلاف قانون حرکت میں آئے گا،عوام کو مقررہ کردہ نرخوں پر نان،روٹی کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔