عدالت عظمیٰ کے 3ججزکی تقرری سپریم کورٹ میں چیلنج
فائل فوٹواسلام آباد:عدالت عظمیٰ کے 3ججزکی تقرری سپریم کورٹ میں چیلنج کردی گئی، آئینی درخواست پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ نے دائر کی۔
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ تینوں ججز کی تقرری دیگر ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی سینارٹی کے مطابق نہیں،سندھ بار کونسل نے بھی تینوں ججز کی تقرری پر اختلافی خط جوڈیشل کمیشن کو لکھا تھا ۔
جسٹس وقار احمد سیٹھ نے درخواست میں استدعا کی کہ جسٹس قاصی امین،جسٹس امین الدین خان اور جسٹس مظاہر نقوی کی تقرری کالعدم قرار دی جائے۔
یادرہے کہ سپریم کورٹ میں مقرر کئے گئے تینوں ججز درخواست گزار سے جونیئر ہیں، عدلیہ کی آزادی ججز کی تقرری کے ساتھ منسلک ہے ۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔