وزیراعظم عمران خان سےاسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات

اپ ڈیٹ 11 جون 2020 11:09am
فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات کی ،جس میں بجٹ اجلاس سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وزیراعظم عمران خان سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے بجٹ اجلاس کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

ملاقات میں بجٹ اجلاس کے حوالے سے طے شدہ ایس او پیز اور ضابطہ کار کے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

 ملاقات میں بجٹ سیشن سے متعلق اپوزیشن جماعتوں اور سیاسی قیادت کو اعتماد میں لینے پر بھی مشاورت کی گئی جبکہ  بجٹ سیشن کیلئے طے کئے گئے طریقہ کار پر بھی وزیراعظم کو اعتماد میں لیا گیا۔