آرمی چیف کا شہبازشریف اور شیخ رشید کو ٹیلی فون، صحتیابی کی دعا

شائع 11 جون 2020 07:16pm
فائل فوٹو

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے شہبازشریف اور شیخ رشید کو ٹیلی فون کیا اور کورونا وائرس میں مبتلا ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔

آرمی چیف نے دونوں رہنماؤں کی صحتیابی کیلئے دعا کی۔ آرمی چیف نے علاج معالجے میں معاونت کا بھی دریافت کیا۔

شہباز شریف نے ٹیلی فون کرنے پرآرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔