سپریم کورٹ کاریلوےملازمین کی چھانٹیوں کا حکم
فائل فوٹواسلام آباد:سپریم کورٹ نے ریلوے ملازمین کی چھانٹیوں کا حکم دے دیا اور ریلوے کی مکمل اوورہالنگ کی بھی ہدایت کردی۔
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں ریلوے بدانتظامی کیس کی سماعت ہوئی۔
چیف جسٹس نے سیکرٹری ریلویزکےبیان پرعدم اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سیکرٹری ریلوے کا بیان سنا،بالکل مطمئن نہیں ہیں ،ریلوے میں نااہل افراد بھرےپڑےہیں،ریلوےملازمین خوداپنے محکمےکے ساتھ وفادارنہیں ۔
ٹرینیں آئےروز حادثات کا شکارہوتی ہیں،حادثات میں بھاری جانی ومالی نقصان ہوتاہے،ان حادثات کی نہ کوئی رپورٹ ہے اور نہ عملدرآمد،ریلوےفوری طور پر اپنا اصلاحاتی عمل شروع کرے۔
سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ غیر ضروری اور نااہل ریلوے ملازمین کی چھانٹی کی جائے، سیکرٹری ریلوے کا بیان سنا جو اطمینان بخش نہیں۔
سپریم کورٹ نے ریلوے کی مکمل اوور ہالنگ کا حکم دے دیا،عدالت نےریلوے کےغیر ضروری اورنا اہل 76ہزارملازمین کی چھانٹیوں کا بھی حکم دیا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔