وزیراعظم عمران خان کا شیخ رشید کو ٹیلی فون ،خیریت دریافت کی

اپ ڈیٹ 12 جون 2020 10:55am
فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیرشیخ رشید کوٹیلی فون کرکے ان سےخیریت دریافت کی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس کا شکار وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو فون کیا اوران سے خیریت دریافت کی۔

وزیراعظم نے شیخ رشید سے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے،آیسولیشن اورعلاج سے متعلق دریافت کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے شیخ رشید احمد کی جلد صحتیابی اورسرکاری اجلاسوں میں جلد شرکت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔

شیخ رشید نے بتایا کہ ضروری احتیاطی اقدامات کررہا ہوں،کورونا وائرس کی علامات نہیں ہیں،خود کو بہترمحسوس کررہا ہوں۔

دوسری جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کورونا کا شکار قائد حزب اختلاف شہبازشریف کوٹیلی فون کیا اورخیریت دریافت کی۔

چیئرمین سینٹ نے شہبازشریف سے نواز شریف کی بھی خیریت دریافت کی اورشہبازشریف کی جلد صحیتابی کیلئے دعا کی۔