کراچی کےعلاقےکھارادرمیں3بچےپراسرار طور پر جاں بحق
فائل فوٹوکراچی کے علاقے کھارادرمیں 3بچے پراسرارطورپرجاں بحق ہوگئے،جاں بحق ہونے والے بچے سگے بہن بھائی تھے ۔
کراچی کے علاقے کھارادروہیانی پیلس میں 3کمسن بچوں کی پراسرارطورپر موت کی نیندسوگ ہوگئے ،بچوں کی ہلاکت کاعلم ہواتوپولیس نے تحقیقات شروع کی۔
پولیس کے مطابق لواحقین نے بیان میں بتایاکہ گزشتہ شب برنس روڈسے بچوں کوبرگرکھلایاجس کے بعدبچوں کی حالت بگڑی اور اسپتال منتقل کیاگیا کہاں 11سالہ عائزہ،8 سالہ سعد اوردوسالہ صفہ دم توڑگئی۔
پولیس کامزیدکہناہے کہ گھرمیں کیڑے ماردواکااستعمال کرکے اے سی چلاکربچے کمرے میں سوئے تھے جس پرشعبہ ہے کہ بچوں کی موت کیڑے مارادویات کے اثرات سے واقع ہوئی۔
جاں بحق ہونے والے تینوں بچوں کی نماز کھارادرمیں واقع بخاری مسجدمیں اداکی گئی جس کے بعدمیوہ شاہ قبروستان میں تدفین کردی گئی،بچوں کی اموات کے حوالے سے تحقیقات کاسلسلہ جاری ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔