سعودی ایئرلائن کی7خصوصی پروازوں کو پاکستان میں لینڈ نگ کی اجازت
اسلام آباد:سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آگئی،سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے )نے پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے سعودی ایئرلائن کی7خصوصی پروازوں کو پاکستان میں لینڈ نگ کی اجازت دے دی۔
سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے خصوصی پروازوں کو پاکستان میں لینڈ نگ کی اجازت سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سعودی ایئر لائن کی درخواست پر دی۔
سعودی ایئر لائن کی خصوصی پروازیں 16جون سے 20جون تک پروازیں آپریٹ کر یں گی، خصوصی پروازیں 1700سے زائد پاکستانی مسافروں کو لےکر کراچی،اسلام آباد،لاہور،پشاور پہنچیں گی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق سعودی ایئر کے عملے کو ایئرپورٹ پر جہاز سے اترنے کی اجازت نہیں ہوگی، طیارے واپسی پر کارگو یا خالی روانہ ہو ں گے۔
مزید خبریں
عمران خان نے ملکی حالات پر آرمی چیف کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا
خواجہ آصف کا ایوب خان پر آرٹیکل 6 لگانے اور لاش پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ
آپ فوج کے گھر میں گھس گئے تو کیا فوج ایکشن لینے کا حق نہیں رکھتی؟عرفان صدیقی
مادر وطن کیلئے جان قربان کرنے سے بڑھ کر کوئی شے عظیم نہیں، آرمی چیف
آزاد کشمیر میں حالات ایک بار پھر کشیدہ، 2 افراد جاں بحق، کئی گاڑیاں نذر آتش
امریکا کا ٹی ٹی پی اور داعش کیخلاف پاکستان کے ساتھ مل کر لڑنے کے عزم کا اعادہ
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.