ایل او سی پربھارت کی بلااشتعال فائرنگ، بھارتی ناظم الامور دفتر خارجہ طلب

شائع 18 جون 2020 01:12pm

بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ سے خاتون سمیت چار شہریوں کی شہادت پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق باگسر اور نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ پر بھارتی ناظم الامور کو  احتجاجی مراسلہ تھمادیا۔سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔