شہر قائد میں اسٹریٹ کا جن قابو سے باہرہوگیا
کراچی:شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کا جن قابو سے باہر ہوگیا ہے، پولیس کیلئے بھی جرائم کی وارداتوں پر قابو پانا مشکل ہورہا ہے، شہریوں اور تاجروں کے بعد اب فرانسیسی شہری اسٹریٹ کرائم کا شکار ہوگئے، کلفٹن کے علاقے سے ڈاکو موبائل فون، نقدی اور قیمتی سامان لے اڑے۔
کراچی پولیس ریڈ زون کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں بھی ناکام،کلفٹن تھانے کی حدود میں موٹر سائکل سوار نامعلوم افراد نے گاڑی میں سوار فرانس کے ہیڈ آف اکانومک کو لوٹ لیا۔ڈاکو پاکستانی تاجر اور غیر ملکی شہری کا موبائل فون اور نقدی لے اڑے۔
گاڑی میں سوار بزنس کمیونٹی کے رکن شبیر احمد نے بتایا کہ وہ فرانس قونسل خانے کے عہدیدار کو کھانے کی دعوت پر ہوٹل لے جارہے تھے شبیر احمد نے بتایا کہ اس طرح کے واقعات ہوتے رہے تو پاکستان بیرونی سرمایہ کاری سے ہاتھ دھو بیٹھے گا۔شہر میں بڑھتی اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کراچی میں پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔