لاہور ہائیکورٹ: نواز شریف کیخلاف دائر درخواست نمٹادی گئی

اپ ڈیٹ 17 مارچ 2016 05:07pm

lahore

لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے نیب کو دھمکیاں دینے کے خلاف دائر درخواست نیب کی یقین دہانی پر نمٹا دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواستگزار گوہر نواز سندھو ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعظم پاکستان نے اپنے بیان میں نیب کو دھمکیاں دیں،نیب ایک خود مختار ادارہ ہے،جو وزیراعظم کے ماتحت نہیں ہے،وزیراعظم نواز شریف نے پنجاب میں نیب کو کارروائی کرنے سے روکنے کے لیے دھمکی امیز بیان دیا جو کہ نیب کی کارروائی پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے۔

وزیراعظم کے اس بیان سے نیب کی کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے،عدالت وزیراعظم کو نیب کو دھمکیاں دینے سے روکنے اور نیب کو بغیر کسی کے دباو میں آئے اپنی کارروائی جاری رکھنے کا حکم دے،نیب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نیب بغیر کسی کے دباو میں آئے اپنی کاروائی جاری رکھے ہوئے ہے،نیب کے وکیل کی جانب سے یقین دہانی کے بعد عدالت نے دائر درخواست نمٹا دی۔