کراچی:متحدہ کل اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گی
کراچی:متحدہ قومی موومنٹ کل کراچی میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، تئیسویں یوم تاسیس پر جناح گراونڈ میں منعقدہ جلسے میں اہم اعلان بھی متوقع ہے۔
ایم کیوایم کی جانب سے کل کراچی میں بڑے جلسے کااعلان کیا گیاہے۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ جلسے میں اہم شخصیات ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔پارٹی کے تئیسویں یوم تاسیس پرجناح گراونڈ میں ہونے والے جلسے کیلئے رابطہ کمیٹی، تنظیمی شعبہ جات اورسیکٹراوریونٹ کی سطح پرتیاریاں جاری ہیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق تمام شعبہ جات کے عہدیداران کوجلسے کے کامیاب انعقاد کیلئے ہدایات پہلے ہی جاری کی جاچکی ہیں۔جلسے میں کراچی این اے دوسوپینتالیس اورپی ایس ایک سوپندرہ کے ضمنی انتخابات کیلئے پارٹی کے نامزد امیدواروں کا اعلان بھی کیا جائے گا۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔