اسلام آباد،کے پی کے اور پنجاب میں بارش،جاتی سردی پھر لوٹ آئی

اپ ڈیٹ 17 مارچ 2016 06:27pm

rain

اسلام آباد:اسلام آباد،خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ دن بھر جاری رہا،جس سے جاتی سردی پھر لوٹ آئی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،لوگ موسم کا مزا لینے گھروں سے باہر نکل آئے۔لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی کہیں بوندا باندی اور کہیں تیز بارش نے موسم سہانا کردیا۔

آزاد کشمیر کے کئی علاقوں میں ہلکی برفباری بھی ہوئی،بارش کی وجہ سے ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔گلگت،سکردو، استور، غذر اور چلاس کے بالائی علاقوں میں برفباری سے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے۔