یوم پاکستان پریڈ:اسلام آباد،راولپنڈی میں موبائل فون سروس معطل
اسلام آباد:یوم پاکستان کی پریڈ کیلئے اسلام آباد اور راولپنڈی میں سہ پہرتین بجے تک موبائل فون سروس معطل کردی گئی۔
وفاقی دارلحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں موبائل سروس معطل کردی گئی ہے،موبائل فون سروس یوم پاکستان کی پریڈ کے سلسلے میں معطل کی گئی ہے۔ جب کہ اسلام آباد میں دوپہرتین بجے تک ہیوی گاڑیوں کا داخلہ بھی بند کردیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق دوپہر تین بجے تک عام ٹریفک کا راول ڈیم سے فیض آباد فلائی اوور اور زیرو پوائنٹ تک داخلہ بند رہے گا۔ ایکسپریس وے پر اسلام آباد آنے والی ٹریفک کو میزائل چوک سے کھنہ پل اور وہاں سے راول ڈیم کی طرف موڑ دیا جائے گا۔
اسی طرح مری روڈ پر اسلام آباد جانے کیلئے ٹریفک کو سٹیڈیم روڈ سے آئی جے پی روڈ اور نائنتھ ایونیو کی طرف موڑ دیا جائے گا جہاں سے شہری کشمیر ہائی وے پر سفر کرسکیں گے ۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔