ٹنڈو محمد خان:زہریلی شراب پینے سے ہلاکتیں 55 ہوگئیں

اپ ڈیٹ 23 مارچ 2016 10:25am

dead-bodies as

ٹنڈو محمد خان :ٹنڈو محمد خان میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد پچپن ہوگئی،سندھ حکومت نے ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او اور ایکسائز انسپکٹر کو معطل کردیا۔

ٹنڈومحمد خان کے علاقے کریم آباد میں زہریلی شراب پینے کے باعث علاقے پر قیامت ٹوٹ پڑی،، کچی شراب پینے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد پچپن تک پہنچ گئی ہے، اب بھی ایک درجن افراد کی حالت تشویشناک ہے جو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔،

کچی شراب پینے سیمرنے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں. لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ شہر میں پولیس کی سرپرستی میں شراب کی فروخت جاری ہے،ٹنڈومحمد خان میں گزشتہ روز مشتعل مظاہرین نے شراب کی بھٹی اور مالک کے گھر کو بھی جلا دیا تھا۔

آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او سٹی جاوید دہرانی اور ایکسائز انسپکٹر کو معطل کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کر دی تھی، وزیراعلی سندھ نے بھی ڈی ایس پی کو فوری معطل کرنے کا حکم دیا تھا۔