اسلام آباد:یوم پاکستان کی تقریب ،مسلح افواج کے دستوں کی پریڈ
اسلام آباد:یوم پاکستان کی مرکزی تقریب پریڈگراوٴنڈ اسلام آباد میں ہوئی۔مسلح افواج کے دستوں نے پریڈ کی ، دفاع سازو سامان کی نما ئش کی گئی،لڑاکا طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا ،کمانڈوز کے پیراشوٹ دستے نے فضاوٴں میں سبز ہلالی پرچم لہرایا۔
یوم پاکستان کی مرکزی تقریب پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں ہوئی ، مسلح افواج کے تمام دستوں نے مرحلہ وار پریڈ کی ،فوج کی انجینرنگ کور سمیت دفاعی سازو سامان کی نمائش کی گئی انتہائی دیدہ زیب عمارتوں سے مزین فلوٹس نے صوبوں کی ثقافت پیش کی ، کشمیر کا فلوٹس بھی سب کی توجہ کا مرکز رہا ۔
لڑاکا طیاروں نے شاندا ر فلائی پاسٹ کیا ، شیر دل فارمیشن نے فضا میں رنگ بکھیرے ، کمانڈو دستے نے مرحلہ وار پیرا ٹروپنگ کا مظاہرہ کیا ،بچوں نے وطن کی محبت سے سرشار ہوکر ملی نغمے گائے ،یوم پاکستان کی تقریب میں ملی جوش وجذبہ دیدنی تھا ۔
[video poster="https://i.aaj.tv/wp-content/uploads/2016/03/JUST-IN-ISL-0814_x264_003-mp4-image.png" width="700" height="400" mp4="https://i.aaj.tv/wp-content/uploads/2016/03/JUST-IN-ISL-0814_x264_003.mp4"][/video]

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔