مصطفی کمال کاپاک سرزمین پارٹی کا اعلان

شائع 23 مارچ 2016 12:34pm

mustafakamla_image
کراچی :ایم کیو ایم کے باغی رہنما مصطفی کمال نے اپنی پارٹی کے نام کا باضابطہ اعلان کردیا ،انہوں نے پارٹی کا نام پاک سرزمین پارٹی رکھا ہے ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ اتنے لوگ ہوگئے جمع ہوگئے کہ جگہ چھوٹی پڑ گئی۔ہم یہاں کسی کی پارٹی یا پوزیشن چھیننے نہیں آئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اقتدار حاصل کرنے نہیں آئے۔یہاں آنے سے قبل افتخار عالم سے کوئی رابطہ نہیں تھا۔افتخار عالم نے سیٹ چھوڑ کر ہمیں جوئن کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس بھی اختیارات تھے جن پر لات مار کر چلے گئے۔میری پارٹی میں آنا ہے تو دشمن کی عزت کرنی پڑے گی۔ہمیں کوئی بھی تنائج بھگتنا پڑیں، ہم اب اور خون خرابہ نہیں چاہتے۔مصطفی کمال کا کہنا تھاکہ ہمارا کوئی جھنڈا نہیں جھنڈا فساد کی جڑ ہے۔اپنے کارکنوں کے ہاتھوں میں پاکستان کا جھنڈا دیں گے۔