کراچی :یوم پاکستان سے متعلق ماہی گیروں کی بوٹ ریس
کراچی :یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان کوسٹ گارڈز کی جانب سے ماہی گیروں کی بوٹ ریس کا انعقاد کیا گیا ، جس میں شان نامی کشتی نے بازی مار لی۔
چھیترویں یوم پاکستان کی تقریبات کے حوالے سے منعقدہ ماہی گیرکشتیوں کی ریس کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے پاکستان کوسٹ گارڈز کیڈائیریکٹرجنرل بریگیڈئرعتیق الرحمان کا کہنا تھا کہ کوسٹ گارڈز ملکی ساحلوں کی نگہبانی کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کے لیے سرگرم ماہی گیروں کو بھی ہرممکن سہولیات فراہم کررہی ہے ۔
سمندر کی موجوں پر منعقدہ بوٹ ریلی میں جان تو مقابلے میں شریک درجن بھر کشتیوں کے ناخداؤں نے ماری مگر میدان مارا گلو کی کشتی شان نے ، فاتح نامی کشتی دوسرے جبکہ الحسینی تیسرے نمبر پر رہی ، آخر میں جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔