ملکی صف اول کے چینل آج نیوز کی گیارہویں سالگرہ

کراچی :پاکستان کے صف اول کے نیوز چینل آج نیوز کی آج گیارہویں سالگرہ ہے، گیارہ سال قبل میڈیا انڈسٹری میں آج نیوز کی آمد نے نا صرف انڈسٹری کے وقارمیں اضافہ کیا بلکہ پاکستان میں غیرجانبداری اور نڈر صحافت کی بنیاد بھی رکھ تھی۔
پاکستان کے بڑے میڈیا گروپ بزنس ریکارڈر گروپ نے دو ہزار پانچ کو یوم پاکستان پر آج نیوز چینل کا آغاز کیا۔اپنی ابتداء سے ہی آج نیوز نے نڈر اور بے باک صحافت کی تمام اقدار کو مقدم رکھا۔غیرجانبدار اور شفاف صحافت ہمیشہ سے ہی آج نیوز کا وطیرہ رہی۔
افواہوں سے پاک مصدقہ خبریں ہوں، یا سیاسی تبصرے، انٹرٹینمنٹ کی دنیا ہو یا کھیل کا میدان آج نیوز ہر جگہ نمبر ون رہا۔دوہزار پانچ میں شروع ہونے والا یہ چینل آج ہر دل کی آواز ہے،آج نیوزکی آج پاکستان کے ہر گوشے میں نمائندگی اسکی کارکردگی اور مقبولیت کا ثبوت ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔