کراچی:مختلف علاقوں میں رینجرزکی کارروائی،22ملزمان گرفتار
کراچی:کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے کارروائی کرکے بائیس ملزمان کو گرفتار کرلیا، نیوٹاون سے دو مغویوں کو بازیاب کرا لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کی کارروائیاں کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر، گینگسٹرز اور اغوا کاروں سمیت بائیس ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
نیوٹاون میں سوک سینٹر کے قریب پولیس نے کارروائی کرکے دو اغوا کاروں کو گرفتار کرکے دو مغویوں کو بازیاب کرالیا، پولیس کے مطابق ملزمان سے تاوان کی رقم بھی برآمد کرلی گئی ہے ۔
پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کا تعلق گینگ وار سے ہے اور قتل کی وارداتوں میں ملوث ہیں جبکہ جوڑیابازار میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے چھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، جنہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا ہے ۔
دوسری جانب ناظم آباد میں لوگوں سے لاکھوں روپے ہتھیانے والے ملزم کو پولیس نے دھرلیا شہر کے دیگرعلاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران گیارہ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔