قومی اسمبلی میں سانحہ بیلجیئم پر ایک منٹ کی خاموشی
اسلام آباد :قومی اسمبلی میں برسلز حملوں کے خلاف مذمتی قرارد منظور کر لی گئی،سانحہ میں ہلاک ہونے والوں کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کیلئے ایوان میں ایک منٹ کی خاموشی بھی کی گئی۔
بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کے خلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرارد منظور کر لی گئی،قرارداد پیپلزپارٹی کی رکن شازیہ مری نے پیش کی، جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیاگیا۔
قرارداد میں دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دنیا سے ہر قسم کی دہشتگردی کی لعنت کا خاتمہ ہونا چاہئے، عالمی برادری دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے متحد ہو جائے،قرارداد میں عالمی برادری سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ہر کمیونٹی کو دہشتگردی سے بچانے کیلئے اقدامات کرے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں برسلز میں خودکش دھماکوں اور حملوں میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔