شہبازشریف کی ہولی کے موقعے پرہندوبرادری کومبارکباد
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل تحفظ اور مذہبی آزادی حاصل ہے۔ہولی کے تہوار کے موقع پر وہ ہندوبرادری کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ہولی کے موقع پر ہندوبرادری کو مباکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہولی کا تہوار زندگی کے جوش وجذبے کی علامت ہے۔
اقلیتوں کے تحفظ کے حوالے سے پاکستان کا عالمی سطح پر سافٹ امیج اجاگر ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری کے مقدس مقامات کی دیکھ بھال حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل آزادی اور مذہبی آزادی حاصل ہے۔جبکہ اقلیتوں کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرکے قومی دھارے میں شامل کیا گیا ہے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔