سانحہ صفورہ میں ملوث مفرور ملزم گرفتار
سانحہ صفورا میں ملوث مفرور ملزم علی رحمان عرف ٹونی کو پنجاب سے گرفتار کرلیا گیا۔
سانحہ صفورا میں ملوث مفرور ملزم علی رحمان عرف ٹونی کو گرفتار کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق ملزم علی رحمان عرف ٹونی سانحہ صفورا کے بعد پنجاب فرار ہو گیا تھا۔ملزم معروف سماجی کارکن سبین محمود قتل کیس سمیت دہشتگردی کی کئی وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ حساس اداروں نے گذشتہ برس گوجرانوالہ سے سانحہ صفورا کیس میں ملوث ملزم حافظ عمر عرف حفیظ کو گرفتار کیا تھا اور اسکی نشاندہی پر ہی علی رحمان عرف ٹونی کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔
حکومت سندھ نے سانحہ صفورا کیس میں ملوث چھ گرفتار ملزمان کے خلاف درج اٹھارہ مقدمات فوجی عدالتوں میں منتقل کردیئے ہیں۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔