حساس اداروں کی کارروائی لیاری گینگ وار کا کمانڈر گرفتار
لیاری گینگ وارکا کمانڈراکرم بلوچ کو حساس ادارے نے گرفتار کرلیا۔ ملزم اکرم بلوچ بلاول ہاوٴس کا چیف سیکورٹی آفیسر بھی رہ چکا ہے۔
حساس ادارے نے لیاری گینگ وارلاشاری گروپ کا کمانڈراکرم بلوچ کو بیرون ملک سے گرفتارکرلیا۔ ملزم کا بھائی افضل بلوچ عرف سالاری بھی کارروائی میں گرفتار ہوا۔حساس ادارے نے دونوں ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا ہے۔ملزم لیاری،عیدگاہ اوررسالہ پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔ ذرائع کے مطابق ملزم رحمان ڈکیت کا کزن ہے اوربلاول ہاوٴس کا چیف سیکورٹی آفیسر بھی رہ چکا ہے۔ملزم اکرم بلوچ ساتھیوں کے ہمراہ عزیربلوچ کے گھر پرمتعدد حملوں میں بھی ملوث ہے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔