بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑہے،چیئرمین نیب
اسلام آباد:چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری کا کہنا ہے کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑہے،قومی احتساب بیورو زیرو ٹالرنس کی پالیسی اختیارکرتے ہوئے ہے اور بدعنوان عناصرکیخلاف بلاتفریق کارروائی جاری رکھی جائے گی۔
اسلام آباد میں چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری کی صدارت میں قومی احتساب بیوروز کا اجلاس ہوا، جس میں نیب کے تمام ڈویژ ن کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا،سینئرممبرچیئرمین مانیٹرنگ اینڈ انسپکشن ٹیم نے چیئرمین نیب کوبریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ نیب ہیڈ کوارٹرز اور علاقائی بیوروزکی کارکردگی میں گزشتہ سال کی نسبت بہتری آئی ہے۔
چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری کا کہنا تھا کہ نیب زیروٹالرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ملک بھر سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے،انہوں نے انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ ٹیم کو ہدایت کی کہ وہ تمام نتائج علاقائی بیوروزکو بھیجیں تاکہ وہ خامیوں کو دور کر کے کارکردگی بہتر بنا سکیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔