شہبازشریف لاہورکےگورنمنٹ ٹیچنگ اسپتال شاہدرہ اچانک پہنچ گئے

شائع 25 مارچ 2016 08:04am

shebaz-sho-ajs

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بغیر پروٹوکول لاہور کے گورنمنٹ ٹیچنگ اسپتال شاہدرہ میں اچانک پہنچ گئے،اسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کا جائزہ لیاجبکہ بعض مریضوں کی جانب سے مفت ادویات نہ ملنے کی شکایت پر سخت نوٹس بھی لے لیا۔

وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے لاہور کے گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ کا اچانک درہ کیا اور مختلف وارڈز میں مریضوں اور ان کے لواحین سے علاج معالجے کے بارے میں دریافت کیا۔

بعض مریضوں کی جانب سے مفت ادویات نہ ملنے کی شکایت پر سخت نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلٰی شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ادویات کا مریضوں کا نہ ملنا افسوسناک امر ہے، اربوں روپے صحت کی سہولتوں کیلئے دیے ہیں ،کسی بھی صورت طبی سہولتوں کیلئے اربوں روپے کے وسائل ضائع نہیں ہونے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ادویات کی عدم دستیابی کو فوری طور پر دورکیا جائے۔اس موقع پر وزیراعلٰی پنجاب نے ہسپتال میں موجود ایک یتیم بچی کے مفت علاج کی ہدایت کرتے ہوئے اسے مالی امداد دینے کا بھی اعلان کیا۔