لیہ میں تیزرفتار کار دریا میں جاگری،5 افرادجاں بحق

اپ ڈیٹ 25 مارچ 2016 10:19am

dead-roof-collaps

لیہ :لیہ میں کوٹ سلطان پور کے قریب تیزرفتار کار دریا میں جاگری۔حادثے میں ایک بچے سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

لیہ میں کوٹ سلطان پور کے موضع کنڈی میں کار دریائے سندھ میں جاگری۔جس کے نتیجے میں کار میں سوار ایک بچے سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

ایک گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد جاں بحق ہونیوالوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔