کراچی:ملیر کینٹ میں اعزازات دینے کی تقریب کا انعقاد

شائع 25 مارچ 2016 01:31pm

naveed
کراچی:کورکمانڈرکراچی لیفٹینٹ جنرل نوید مختار نے شہداء، افسران اورعہدیداران کو اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں تمغے دیئے۔ کراچی ملیر کینٹ میں اعزازات دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔

کورکمانڈر کراچی لیفٹینٹ جنرل نوید مختارنے شہداء کے لواحقین افسران ، فوجی جوانوں کوتمغے پہنائے۔ اس موقع پرکورکمانڈر نے کراچی نے اعزازات حاصل کرنے والے آفیسرز اور عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہمارے شہداء ہمارا اثاثہ ہیں۔

انہوں نے کہا شہداء کے لواحقین کی ہمت اورغازیوں کا جذبہ حب الوطنی قابل تقلید ہے۔ تقریب میں چار ستارہ امتیاز،سترہ تمغہ امتیاز، سولہ تمغہ بسالت افسران جونیئرکمیشنڈ آفیسرز فوجی جوانوں کو دیئے گئے جبکہ اٹھارہ تمغہ بسالت شہداء کے لواحقین نے وصول کئے۔