سپریم کورٹ:توہین عدالت کیس،صوبوں سے رپورٹ طلب

اپ ڈیٹ 25 مارچ 2016 02:17pm

cover

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے بلدیاتی اداروں کواختیارات کی منتقلی سے متعلق توہین عدالت کیس میں چاروں صوبوں سے رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت عظمٰی نے چاروں صوبائی چیف سیکریٹریزکوذاتی طورپرپیش ہوکرجواب دینے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس انورظہیرجمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے بلدیاتی اداروں کواختیارت کی منتقلی سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت درخواست گزارراجہ رب نواز نے عدالت سے استدعا کی کہ وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس جاری کریں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اس ملک میں جمہوریت کے نام پرکیا کچھ ہوتا ہے،سب کو پتا ہے۔

جسٹس خلجی عارف نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کا منشور پڑھ کر عدالت کی معاونت کی جائے۔ سپریم کورٹ نے چاروں صوبوں سے اختیارت کی منتقلی سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے چاروں صوبائی چیف سیکریٹریزکوذاتی طورپرپیش ہوکرجواب دینے کا حکم دے دیا۔کیس کی مزید سماعت اپریل کے تیسرے ہفتے میں ہوگی۔