آئندہ24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان

شائع 25 مارچ 2016 02:00pm

rain
کراچی:ملک کے بیشترعلاقوں میں مطلع ابرایلود ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد ، راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان، مالاکنڈ، ہزارہ، گوجرانوالہ ڈویڑن میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فاٹا، خیبرپختونخواہ ، کشمیر،اسلام آباد، راولپنڈی،سرگودھا، لاہور،فیصل آباد،گلگت بلتستان،بہاولپور، ملتان اورقلات ڈویڑن میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے ان علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ دو روز تک جاری رہے گا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں ستر ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔