مشیر خارجہ سرتاج عزیزسے ایرانی صدرکی ملاقات

شائع 26 مارچ 2016 07:40am

sartaj
اسلام آباد:ایرانی صدر حسن روحانی سے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایران کے صدر حسن روحانی اور وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کی ملاقات اسلام آباد میں ہوئی، ملاقات کے دوران پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے مختلف پہلووٴں کا جائزہ لیا گیا ۔

پاک ایران اقتصادی تعلقات،بارڈر مینجمنٹ،اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات اور تاپی گیس پائپ لائن سمیت باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے،ملاقات میں ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف اور ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا بھی موجود تھے۔