اتھیا شیٹھی نے دلی خواہش کا اظہارکردیا۔۔
ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار سنیل شیٹھی کی بیٹی اداکارہ اتھیا شیٹھی اپنی پہلی ہی فلم کے ذریعے لوگوں کو دیوانہ بنا چکی ہیں۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بولی وڈ میں اپنی پہلی ہی فلم ہیرو کے ذریعے مداحوں کے دل جیتنے والی اداکارہ اتھیا شیٹھی کا کہنا ہے کہ مجھے گلیمرس کردار کرنا بیحد پسند ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک اداکار کو ہر طرح کا کردار کرنا چاہئے اس طرح اسے اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملتا ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ میری پہلی ہی فلم کے ذریعے مجھے لوگوں سے بے تحاشہ پیار ملا ہے جس کی مجھے توقع نہیںتھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال سلمان خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ہیرو میں اداکارہ اتھیا شیٹھی اور آدیتیہ پنچولی کے بیٹے سورج پنچولی کی اداکاری نے سب کو متاثر کیا تھااور دونوں پر فلم انڈسٹری کے دروازے کھول دئے تھے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔