دی رولنگ اسٹونز نے کیوبا میں دل جیت لیے
ہوانا:برطانوی میوزک بینڈ دی رولنگ اسٹونز نے کیوبا میں کنسرٹ کرکے کیوبن شائقین کے دل جیت لیے۔ دی رولنگ اسٹونز کا کیوبا میں یہ ڈیبیو کنسرٹ ہے۔
کیوبا کی کمیونسٹ حکومت نے انیس سو انسٹھ کے انقلاب کے بعد ملک میں دی رولنگ اسٹونز کے شو پر پابندی لگائی اور اب یہ پابندی ختم ہوگئی ۔
دی رولنگ اسٹونز نے کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں اپنا پہلا دھماکے دار کنسرٹ کردیا۔ ہوانا میں دی رولنگ اسٹونز بینڈ کا کنسرٹ دیکھنے کے لیے نہ صرف مقامی افراد پر جوش نظر آئے، بلکہ دنیا بھر سے مداحوں کا ہجوم بھی امڈ آیا۔
دی رولنگ اسٹونز نے اپنے مشہور گانوں پر دھماکے دار پرفارمنس دے کر اپنا پہلا کنسرٹ یاد گار بنایا۔شرکا من پسند گلوکار کے گانوں پر جھومتے رہے، کنسرٹ میں شرکت کے لیے مداحوں نے جینز اور ٹی شرٹ کی تھیم رکھی۔
کنسرٹ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دی رولنگ اسٹونز کے دیگر کنسرٹ میں تقریبا چار لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔