را کے ایجنٹ کا رنگے ہاتھوں پکڑے جانا باعث افسوس ہے،شاہ محمود قریشی

شائع 26 مارچ 2016 01:26pm

shah

ملتان:تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ را کے ایجنٹ کا رنگے ہاتھوں پکڑے جانا باعث افسوس ہے،حکومت کو سفارتی تعلقات استعمال کرکے معاملے کی تہہ تک پہنچنا چاہیے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جاسوسی کی کارروائیوں سے پاک بھارت تعلقات متاثر ہوں گے،جب بھی مذاکرات کی بات کی جاتی ہے،بھارت ہمیشہ اسی طرح کی کارروائیوں سے مذاکرات کو سبوتاژ کرتا ہے۔را کے متعلق ان کے خدشات حقیقت کا روپ دھار رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جلسے کرنا بلاول بھٹو زرداری کا جمہوری حق ہے،بلاول کو عملی سیاست میں قدم رکھنے کے لیے موجودہ سیاسی چھتری سے نکلنا ہو گا۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب نے ماضی میں پیپلزپارٹی کا بہت ساتھ دیا لیکن پیپلزپارٹی نے انہیں مایوس کیا۔