ٹین ایج میوٹنٹ ننجا ٹرٹلزآوٴٹ آف دی شیڈوز کا نیا ٹریلر ریلیز

شائع 27 مارچ 2016 12:16pm

tmnt

لاس اینجلس:ہالی ووڈ فلم ٹین ایج میوٹنٹ ننجا ٹرٹلزآوٴٹ آف دی شیڈوز کا نیا ٹریلر ریلیزکردیاگیا۔ فلم تین جون کو امریکی سینماگھروں کی زینت بنے گی۔

مشہور زمانہ کارٹون ننجا ٹرٹلز کی ایک اور فلم ٹین ایج میوٹنٹ ننجا ٹرٹلز آوٴٹ آف دی شیڈوز شائقین کے لیے تیار کی جارہی ہے۔ فلم کا نیا ٹریلر پسند کیا جارہاہے۔

فلم کی کہانی ایک ایسی آفت کے گرد گھومتی ہے جس نے پورے شہر کو اپنے شکنجے میں جکڑ رکھاہے۔اس آفت کا مقابلہ کرنے سپر ہیروزاپنے ایکشن کا جادو جگانے منظر عام پر آتے ہیں۔بچوں بڑوں سب کا دل لبھانے ایکشن سے بھر پور فلم تین جون کو ریلیز کی جائے گی۔