وہ اداکار جوجوانی سے بڑھاپے کو پہنچ گئے مگر شہرت کم نہ ہوئی
اکثر ایک بات کہی جاتی ہے کہ ہر چیز کا ایک وقت ایک دور ہوتا ہے اور دیکھا جاتا ہے واقعی ہر چیز کا ایک وقت ہی ہوتا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ سب ختم ہوجاتا ہے، لیکن آج ہم آپ کو ایسے اداکاروں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جنہوں نے وقت کو اپنے ساتھ چلایا نہ کہ گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ خود پیچھے رہ گئے تو آئیے جانتے ہیں کہ وہ کونسے اداکار ہیں جنہوں نے وقت کو اپنے ساتھ چلایا نہ کہ وقت کے ساتھ پیچھے رہ گئے۔
امیتابھ بچن
امیتابھ بچن جو بھارتی انڈسٹری میں بگ بی کے نام سے جانے جاتے ہیں جس دن سے انہوں نے انڈسٹری میں قدم رکھا ان کی شہرت میں اضافہ ہی دیکھنے میں آیا ہے انہوں نے اپنی کامیابیوں کے سفر میں کبھی پیچھے مڑ کے نہیں دیکھا۔
دلیپ کمار،محمد یوسف

دلیپ کمار بھارتی انڈسٹری کے وہ اداکار ہیں جنہیں اس انڈسٹری کا سب سے پہلا سپر اسٹار کہا جاتا ہے اور انہوں نے بھی اپنی زندگی میں بڑے نشیب و فراز دیکھے اور شہرت کی تمام منازل تہہ کیں اور کبھی پیچھے مڑ کے نہیں دیکھا۔
دھرمندر

دھرمندر ایک ایسے اداکار ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر کی ابتداء میں ہی کافی شہرت حاصل کرلی تھی اور آج تک ان کی شہرت کا اندازا اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ لوگ ان کی ایک جھلک دیکھنے کو ترستے ہیں۔
رشی کپور

رشی کپور بھارتی فلم انڈسٹری کے چاکلیٹی ہیرو مانے جاتے تھے انہوں نے انڈسٹری کے لئے بڑی سپر ہٹ فلمیں کیں اور ان کے مداحوں کی تعداد میں اس دور سے لے کر اب تک اضافہ ہی دیکھنے میں آرہا ہے۔
جتیندر

جتیندر سنجیدہ کردار نبھانے کے اسپیشلسٹ مانے جاتے تھے اور انہوں نے بھی کئی سپر ہٹ فلمیں اپنی فلم انڈسٹری کو دیں۔جس کی وجہ سے آج بھی ان کے مداح انہیں اتنا ہی چاہتے ہیں جتنا کہ پہلے چاہتے تھے۔
متھن چکرورتی

متھن چکرورتی ڈسکو ڈانسر کے نام سے زیادہ مشہور ہیں اور ان کو شہرت فلم ڈسکو ڈانسر سے ہی ملی جس کے بعد ان کے مداحوں کی تعداد میں ایک بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا اور انہوں نے بھی کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔
سنجیو کمار

سنجیو کمار بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈز میں شمار کئے جاتے ہیں اور ان کی دم دار اداکاری نے انہیں خاصی شہرت دلائی اور ان کی یہ شہرت آج بھی برقرار ہے۔
ریکھا

ریکھا کی اداکاری اتنی زیادہ شاندار تھی کہ ایک وقت ایسا تھا جب فلم میں ہیروئن کے لئے اگر ریکھا نہ ہوں تو اس فلم پر شکوک شبہات طاہر کئے جاتے تھے کہ یہ کامیاب ہو بھی یا نہیں۔ ان کے مداح آج بھی انہیں اتنا ہی پسند کرتے ہیں جتنا وہ ان کو پہلے پسند کیا کرتے تھے۔
ہیما مالنی
ہیمامالنی کا شمار اپنے دور کی خوبصورت ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے ان کی اداکاری کی وجہ سے انہیں اتنی شہرت ملی کہ وہ آج بھی برقرار ہے اور ان کے مداح آج بھی انہیں اتنا ہی پسند کرتے ہیں۔
ارونا ایرانی

ارونا ایرانی بھی بھارتی فلم انڈسٹری کی ایک نہایت زبردست اداکارہ ہیں انہوں نے زیادہ تر فلموں میں سپورٹنگ ایکٹریس کا کردار ادا کیا ہے لیکن ان کی دم دار اداکاری نے انہیں آج بھی وہی شہرت عطز کی ہوئی ہے جو ان کو پہلے حاصل تھی۔





















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔