Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

وزیراعظم کا سیلاب متاثرہ خاندانوں کو 25 ہزار روپے امداد فراہم کرنے کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ 15 لاکھ خاندانوں کو فوری طور پر ریلیف پہنچانے کیلئے ہر...
اپ ڈیٹ 19 اگست 2022 06:15pm
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف تقریب سے خطاب کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف تقریب سے خطاب کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ 15 لاکھ خاندانوں کو فوری طور پر ریلیف پہنچانے کیلئے ہر متاثرہ خاندان کو 25 ہزار روپیہ دیا جائے گا۔

اسلام آباد میں سیلاب متاثرین کو نقد مالی امداد کی فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 90 لاکھ خاندانوں میں 37.2 ارب روپے وفاقی حکومت اور بے نظیر انکم سپورٹ کے ذریعے پہنچائی جائے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ امدادی رقوم کی تقیسم کا آغاز بلوچستان کے سیلاب متاثرین سے کی اگیا ہے، 15 لاکھ سیلاب متاثرہ خاندانوں کو 25 ہزار روپے امداد فراہم کرنے کا آغاز ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے اور صوبے مل کر جوائنٹ سروے کریں کہ کتنے فصلوں کو نقصان پہنچا اور اسی طرح سب کا تخمینہ لگایا جائے، صوبوں کے ساتھ ان معاملات کو ہم ٹھیک کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب اور بارشوں سے سب سے زیادہ نقصان بلوچستان میں ہوا ہے، سیلابی ریلے نے ملک کے بڑے علاقے کو متاثر کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلابی ریلےسے سیکڑوں افراد جان سے گئے، مال مویشی اور مکانات کابھی نقصان ہوا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div