سندھ کے معروف ادیب اور دانشور آغا سلیم انتقال کرگئے
کراچی:سندھی زبان کے معروف ادیب اوردانشورآغا سلیم انتقال کرگئے۔حکومت پاکستان نے آغا سلیم کوان کی ادبی خدما ت پر ستارہ امتیازسے بھی نوازاتھا۔
معروف ادیب اوردانشورآغا سلیم کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے جہاں آج ان کا انتقال ہوگیا۔آغاسلیم نے زندگی کے تین عشرے ریڈیو پاکستان میں خدمات انجام دیں فن ادارت اورکالم نگاری میں بھی اپنا لوہامنوایا۔آغاسلیم نے سندھی فکشن میں بھی معیاری کام کیا تاہم تصوف پرلکھنا شروع کیا توسندھی ادب کو بیش بہاخزانے سے نوازا۔
شاہ عبدالطیف بھٹائی کے کلام کو اردو اورانگریزی کے قالب میں ڈھالا۔سچل سرمست اوربابا فرید کے کلام کا بھی ترجمہ کیا۔شاہ حسین اورہندوصوفی شاعرسامی پربھی خاصاکام کیا۔ادبی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نیآغاسلیم کوستارہ امتیاز سے نوازتھا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔