لاہور ہائی کورٹ:بھارتی فلموں کی تشہیر روکنے سے متعلق درخواست مسترد
فائل فوٹو
لاہور :لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان فلمز پروڈیوسرز اور ڈسٹری بیوٹرز کی جانب سے درخواست مسترد کر دی۔ عدالت کے درخواست گزاروں کو مناسب فورم پر جانے کی ہدا یت کردی
لاہور ہائی کورٹ میں پاکستان فلمز پروڈیوسرز اور ڈسٹری بیوٹرز کی جانب سے بھارتی فلموں کی پاکستان میں تشہیر سے روکنے کے لیے درخواست دائر کی گئی۔ درخواست کی سماعت لاہور ہائی کورٹ کے جج اعجاز الحسن نے کی۔
عدالت کی جانب سے ایڈوکیٹ قاسم خان نے کہا کہ پاکستان میں بھارتی فلموں کی تشہیر کو روکا جائے۔ ایڈوکیٹ قاسم خان کا کہنا تھا کہ بھارتی فلموں کی تشہیر سے نوجوانوں میں غلط تاثر پیدا ہورہا ہے۔ بھارتی فلموں کی تشہیر موشن تصویر آرڈنینس کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوے درخواست گزاروں کو مناسب فورم اور وزارت ثقافت میں جاکر معاملہ اٹھانے کی ہدایت کی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔