پاکستان لائیو سٹاک کے حوالے سے دنیا کا دسواں بڑا ملک ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب
فائل فوٹولاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کہتے ہیں کہ دنیا میں حلال فوڈ کی مانگ میں اضافے سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے،پاکستان لائیو سٹاک کے حوالے سے دنیا کا دسواں بڑا ملک ہے۔
لاہور میں پانچویں حلال کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان غربت کے حوالے سے دنیا میں دسویں نمبر پر جبکہ مال مویشی پیدا کرنے کے حوالے سے بھی دسواں بڑا ملک ہے۔مگر افسوس کے انہوں نے مویشیوں کی دیکھ بھال کے حوالے سے کچھ نہیں کیا جس پر سب کا احتساب ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ لائیو سٹاک کی گلوبل ٹریڈ دنیا میں تقریباً ایک ہزار ارب ڈالر ہے۔جبکہ بھارت ملائیشیا کو لاکھوں ٹن بیف ایکسپورٹ کر رہا ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قدرت نے انہیں لائیو سٹاک کا تحفہ دیا ہے لیکن انہوں نے اس سے فائدہ نہیں اٹھایالیکن اب ماضی کی غلطیوں کو چھوڑ کر آگے بڑھنا چاہیے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔