متحدہ پر را سے فنڈنگ کا الزام ،تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

اپ ڈیٹ 12 اپريل 2016 05:28pm
fia_imagee فائل فوٹو

اسلام آباد:ایم کیو ایم پر منی لانڈرنگ اور "را" سے فنڈنگ کے الزامات پر وفاقی حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔ تحقیقاتی ٹیم ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرے گی۔

وزارت داخلہ نے ایم کیو ایم پر الزامات کی تحقیقات کیلئے مشترکا تحقیقاتی ٹیم کا نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا۔ ٹیم کی سربراہی ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ کے سربراہ مظہر الحق کاکاخیل کریں گے۔

ٹیم میں آئی بی کا ایک اور آئی ایس آئی کے دو ارکان ہونگے جبکہ سندھ رینجرز کے راجہ طاہر اقبال تحقیقاتی ٹیم کے رکن ہونگے۔ مشترکا تحقیقاتی ٹیم سرفراز مرچنٹ کے بیان کا جائزہ لیکر تحقیقات آگے بڑھائے گی۔ جے آئی ٹی وفاق یا صوبے سے کسی بھی افسر کی خدمات حاصل کر سکے گی۔