فیصل آباد:ٹرک اوربس میں تصادم، 19مسافر جاں بحق

اپ ڈیٹ 13 اپريل 2016 07:19am
فائل فوٹو فائل فوٹو

فیصل آباد :فیصل آباد میں جھنگ روڈ پر ٹرک اور مسافر بس میں تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد سمیت انیس مسافرجاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق فیصل آباد سے لیہ جانے والی مسافر بس جھنگ روڈ پر ٹھیکری والا کے قریب ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے میں انیس مسافر جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جن میں ماں اور تین بچے بھی شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثے میں دس مسافر بھی شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے فوری قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا،اسپتال حکام کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ جائے حادثہ پر موجود افراد کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔