حکومت سندھ کاگندم کی سرکاری خریداری میں بدعنوانیوں کا نوٹس

اپ ڈیٹ 13 اپريل 2016 08:51am
گندم کی سرکاری خریداری میں بدعنوانیوں کا نوٹس،فائل فوٹو گندم کی سرکاری خریداری میں بدعنوانیوں کا نوٹس،فائل فوٹو

کراچی:حکومت سندھ نے گندم کی سرکاری خریداری میں بدعنوانیوں کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ خوراک کے ضلعی افسران کوکل کراچی طلب کرلیا ہے،جبکہ گندم پالیسی پرنظرثانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بدعنوانی کے الزام میں بیس سینئرافسران معطل ہونے کی وجہ سے محکمہ خوراک سندھ افسران کی قلت کا شکار ہو گیا،غیرموٴثر انتظاما ت کی وجہ سے گندم کی سرکاری خریداری کا نظام ٹھپ ہوگیا ہے، حکومت سندھ نے گندم کی سرکاری خریداری میں بدعنوانی کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ خوراک کے افسران کو کل کراچی طلب کرلیا ہے۔

سیکریٹری خوراک کا کہنا ہے کہ اجلاس میں گندم خریداری کی نئی پالیسی طے کی جائے گی اورآبادگاروں کی شکایات پرغورکیا جا ئے گا۔