رحیم یار خان ،راجن پور: آپریشن ضرب آہن گیارھویں روز میں داخل

شائع 13 اپريل 2016 08:54am
پولیس کا چھوٹو گینگ کے گرد گھیرا تنگ،فائل فوٹو پولیس کا چھوٹو گینگ کے گرد گھیرا تنگ،فائل فوٹو

رحیم یار خان ،راجن پور:رحیم یار خان اور راجن پور کے کچے کے علاقے میں آپریشن ضرب آہن گیارھویں روز میں داخل ہوگیا،پولیس کچی مورو کے علاقے میں پہنچ گئی ہے،چھوٹو گینگ کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا۔

رحیم یار خان اور راجن پور میں کچے کے علاقے میں پولیس اور ڈاکووٴں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے،آپریشن ضرب آہن میں پولیس کیساتھ رینجرز اہلکار بھی حصہ لے رہی ہے،پولیس کو رینجرز کی جانب سے مارٹر اٹیک کے ذریعے مدد حاصل ہے۔

پولیس اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے کچی مورو کے علاقے میں داخل ہوگئی ہے، اور چھوٹو گینگ کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق آپریشن ضرب آہن میں ڈاکووٴں کے متعدد ٹھکانے تباہ کئے جاچکے ہیں۔

اب تک پانچ ڈاکو ہلاک اور ایک سو پچاس سے زائد سے سہولت کاروں کو گرفتار کیا جاچکا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے کو مستقل بنیادوں پر جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنا مشن ہے۔