فیصل آباد :مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم،21 افراد جاں بحق

اپ ڈیٹ 13 اپريل 2016 11:05am
فیصل آباد میں مسافر بس اور ٹرالر کے تصادم میں زخمی ہونیوالا ایک اور شخص دم توڑ گیا،فائل فوٹو فیصل آباد میں مسافر بس اور ٹرالر کے تصادم میں زخمی ہونیوالا ایک اور شخص دم توڑ گیا،فائل فوٹو

فیصل آباد :فیصل آباد میں مسافر بس اور ٹرالر کے تصادم میں زخمی ہونیوالا ایک اور شخص دم توڑ گیا،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد اکیس ہوگئی ہے۔

فیصل آباد میں جھنگ روڈ پر ٹھیکری والا کے قریب گزشتہ رات مسافر بس اور ٹرالر میں حادثہ پیش آیا،حادثہ میں زخمی ہونیوالا ایک اور شخص دم توڑ گیا،جس کے بعد جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد اکیس ہوگئی ہے۔حادثہ میں زخمی ہونیوالے دس افراد اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کر نے کی ہدایت کی اور ضلعی انتظامیہ سے حادثہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔