شریف خاندان میں کوئی اختلاف نہیں،سب ایک ہیں،مریم نواز

شائع 13 اپريل 2016 02:46pm
maryam-nawaz-sharid فائل فوٹو

مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ شریف خاندان میں کوئی اختلاف نہیں،سب ایک ہیں۔لندن روانگی سے قبل دادی نے میرے والد کو دعاو¿ں کے ساتھ رخصت کیا۔

وزیراعظم نوازشریف کے دورہ لندن پر مخالفین کی تنقید کے بعد مریم نواز بھی میدان میں آ گئیں۔ مریم نواز کا اپنے ایک ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ لندن روانگی سے قبل والد نے دادی سے ملاقات کی اور انہیں بوسہ دیا۔ دادی نے میرے والد کو دعاو¿ں کے ساتھ رخصت کیا،مریم نواز کے مطابق شریف خاندان میں کوئی اختلاف نہیں ہے اور ہم سب ایک ہیں۔