نوشہرہ :کمرے میں گیس بھرجانے سے تین بچے جاں بحق
فائل فوٹو
نوشہرہ :نوشہرہ میں رسالپور کے علاقے گنڈیری میں کمرے میں گیس بھر جانے سے تین بچے جاں بحق،دو افراد کی حالت غیر ہوگئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق نوشہرہ رسالپور کے علاقے گنڈیری میں نصراللہ نامی شخص اپنے بچوں کے ہمراہ موجود تھا کہ کمرے میں گیس لیکج کے باعث ان کی حالت غیر ہو گئی جن کو تشویشناک حالت میں سی ایم ایچ رسالپورلایا گیا جہاں اس کے تین بچے دوران علاج دم توڑ گئے جبکہ بچوں کی والد اور والدہ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں نے موقعہ سے شواہد اکٹھے کرکے بچوں کی لاشیں ورثاء کے حوالے کردی ہیں۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔