کراچی : پی پی رہنما عبدالقادر پٹیل کی دولاکھ کے مچلکوں کے عوض ضمانت
کراچی :کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل کی دولاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی،عبدالقادر پٹیل کہتے ہیں کہ رینجرز نے معلومات حاصل کرنے کیلئے بلایا ہے، جو بھی مقدمہ ہو اس کا سامنا کروں گا۔
پیپلزپارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت پہنچے،دوران سماعت ان کے وکیل نے بتایا کہ ڈاکٹر عاصم کیس میں عبدالقادر پٹیل کا کوئی کردرار نہیں۔
عدالت کا کہنا تھا کہ اچھا ہواکہ آپ ہائی کورٹ سے ضمانت لے کر آئے ہیں،ورنہ آپ واپس گھر نہیں جاسکتے تھے۔عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ میرا کبھی بھی ڈاکٹرعاصم سے فون پر رابطہ نہیں ہوا،عدالت نے دولاکھ روپے مچلکوں کے عوض عبدالقادر پٹیل کی ضمانت منظور کرلی۔
میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ مجھ پر کوئی الزامات نہیں، مقدمات کا سامنا کروں گا۔عبدالقادر پٹیل ڈاکٹر عاصم کے خلاف دہشت گردوں کے علاج کے مقدمہ میں نامزد ملزم ہیں۔ان پر لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کا ڈاکٹر عاسم سے علاج کروانے کا الزام ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔