'سمجھ نہیں آتا کہ پانامہ لیکس میں میرے اوپر کیا الزامات ہیں'
فائل فوٹولندن:وزیراعظم نوازشریف کہتے ہیں سمجھ میں نہیں آتا کہ پانا مہ لیکس میں میرے اوپر کیا الزامات ہیں،انہوں نے کہا ضرورت پڑنے پر آصف زرداری کی یاد نہیں آئی،ان سے ہمیشہ اچھا تعلق رہا ہے،پیپلزپارٹی کے رائیونڈ دھرنے میں شمولیت نہ کرنے کے فیصلے کی قدر کرتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف علاج کے غرض سے لندن پہنچ گئے ہیں، اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا سمجھ نہیں آتاان پرکیا الزامات ہیں اور کون سے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔
وزیراعظم سے جب سوال ہوا کہ کیا وہ سابق صدرآصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے، تو انہوں نے جواب گول کردیا اور بولے ایسا نہیں ہے کہ ضرورت پڑنے پر زرداری صاحب کی یاد آئی ہے ان کے ساتھ ہمیشہ اچھا تعلق رہا ہے۔
نوازشریف نے کہا وزیراعظم بننے کے بعد بھی زرداری صاحب کے پاس گیا تھا،ایک دن بھی پیپلزپارٹی کی حکومت گرانے کی کوشش نہیں کی، ہم نے کبھی استعفوں کی سیاست نہیں کی۔
نوازشریف نے عمران خان کو نام لئے بغیر کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ایک صاحب ہمیشہ حکومت کو پریشان کرنے کی کوشش کرتے ہیں، دھرنوں کا نتیجہ بھی ان کے لئے شرمندگی بنا،وہ اپنے ان عزائم میں کامیاب نہیں ہو پائیں گے بلکہ اکیلے رہ جائیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہاکہ بھارتی جاسوس پکڑا گیا ہے،لیکن اس کے باوجود بھارت اور پاکستان کو اپنے معاملات حل کرکے اچھے ہمسائے بننا چاہئے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔