بلاول کا پانامہ لیکس کومنطقی انجام تک پہنچانے کا اعلان
حکومت کو ہر صورت قابل اعتبار اور غیرجانبدار تحقیقات کرانا ہونگی، بلاول بھٹو زرداری / فائل فوٹواسلام آباد:بلاول بھٹو زرداری نے پانامہ لیکس کا پیچھا نہ چھوڑتے ہوئے اسے منطقی انجام تک پہنچانے کا اعلان کر دیا، کہتے ہیں پانامہ لیکس سے ملک کی بدنامی ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق زرداری ہاوس میں کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت نے بامعنی تحقیقات کرانے کا وعدہ کیا لیکن وہ ابھی تک شروع نہیں کر سکی کوئی بھی معزز جج انکوائری کمیشن کے رکن نہیں بننا چاہتے،پانامہ لیکس نے موجودہ حکومت کے اخلاقی جواز کو کمزور کر دیا۔
انھوں نے کہا کہ حکومت کو ہر صورت قابل اعتبار اور غیرجانبدار تحقیقات کرانا ہونگی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ یہ مسئلہ کسی صورت نہیں دبے گا، حکومت مسئلے سے جتنا بچنا چاہے گی یہ اتنا ہی ان کا پیچھا کرے گا اور حکومت کو ڈراتا رہے گا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔